ممبئی،22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا وائرس کی نئی دریافت نے مہاراشٹر حکومت کو بھی مستعد کردیاہے- منگل سے مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشنوں میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے-
بتایا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ برطانیہ میں کوروناکی نئی شکل کے پیش نظر مہاراشٹرا حکومت نے لیا ہے- ادھو حکومت کے نئے حکم کے مطابق رات کا کرفیو صبح11 بجے سے صبح6بجے تک رہے گا- یہ5 جنوری2021 تک چلے گا-
مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج سہ پہرسینئرعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعدریاست کے کچھ حصوں میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا-اس کے ساتھ ہی ادھوحکومت نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے-
اس کے مطابق اب یورپی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کو کل سے لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ سے گزرناہوگا- یعنی ان تمام مسافروں کو ایک مقررہ مدت کے لیے سرکاری نظام کی نگرانی میں رہنا پڑے گا- تب ہی وہ اپنے گھر جا سکیں گے-